(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صدر محمود عباس سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی امداد سے متعلق موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی اور فلسطین کو 7 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
مشرق وسطیٰ کے دورے پرمقبوضہ فلسطین پہنچنے والے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے گذشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی جس میں انتھونی بلینکن نے فلسطینیوں کے لئے مقبوضہ بیت المقدس میں سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر بند کیے جانے والے امریکی قونصلیٹ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیاہے۔
صدر محمود عباس سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی امداد سے متعلق موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی اور فلسطین کو 7 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے فلسطین آمد پراسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہواور صہیونی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں سیز فائر کے ساتھ ساتھ ایران ایٹمی ڈیل کا معاملہ بھی زیر بحث رہا جس میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اسرائیل کے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔