(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قیدی کلب کےمطابق قابض فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف باقاعدہ انتظامی نظربندی مہم چلا ئی ہوئی ہے جس نے مئی کے آغاز سے 2400 سے زیادہ فلسطینیوں کو متاثر کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سمیت ان پرپر تشدد حملے کیے ہیں ۔
قابض ریاست میں فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ابتدا مئی سے ا ب تک قابض صہیونی فوج نے بلا جواز کارروائیوں کے بہانے خاص کر القدس اور غزہ محاز آرائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جن میں 155 نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے صہیونی زندانوں میں ڈالا گیا ہے اور بے گناہ نوجوانوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
قیدی کلب نے بتایا ہے کہ قابض فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف باقاعدہ انتظامی نظربندی مہم چلا ئی ہوئی ہے جس نے مئی کے آغاز سے 2400 سے زیادہ فلسطینیوں کو متاثر کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سمیت ان پرپر تشدد حملے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام گذشتہ ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی سوچےسمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں پر مختلف مقامات پر حملہ آور ہوکر بڑے پیمانے پر القدس اور غزہ کو قصان پہنچاناچاہتے تھے جس کا مقصد مسجد اقصٰی پر مکمل صہیونی تسلط کے منظم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر مسجد اقصٰی پر قبضہ کر نا تھا جسے فلسطینیوں اور غزہ کے مجاہدین نے ناکام بنادیا ہے۔