(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نےاپنےگھروں سے بے دخلی پر احتجاج کر نے والے فلسطینیوں کوزبردست تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوانوں اور فوج کے مابین تصادم ہوا جس پر فوج نے فلسطینی نوجوان پر گولیاں چلادیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ذرائع ابلاغ کےدعوے کے مطابق گذشتہ روز مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ الجراح میں قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں سے طاقت کے زور پر گھروں سے بے دخل کیے جانے کے خلاف احتجاج میں ایک چاقو بردار فلسطینی نوجوان نے 2 صہیونی فوجیوں کو زخمی کر دیا جس کے نتیجے میں بعدفوجی اہلکاروں نے موقع پر فلسطینی نوجوان کو شہیدکردیا۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نےاپنے گھروں سے بے دخلی پر احتجاج کر نے والے فلسطینیوں کوزبر دست تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوانوں اور فوج کے مابین تصادم میں فلسطینیوں پر گولیاں چلادیں جس کی زد میں آکر نوجوانشہید ہوا۔
مزید اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں پر واقعے کے بعد مشرقی بیت المقدس کے علاقے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اورصیہونی اہلکاروں نے ہر ایک فلسطینی کی نگرانی کا عمل سخت کردیا ہے۔