(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ یوسی کوہن آئندہ ہفتے بطور سربراہ موساد سے دستبردار ہو جائیں گے جس کے بعد ڈیوڈ برنیا نئے موساد چیف کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اسرائیل کے عبرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ کےطور پر ڈیوڈ برنیا کو منتخ کرلیا گیا ہے جس کے بعد آئندہ ماہ یکم جون کو وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
رپورٹ کے مطابق قابض ریاست کےصہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے سابق سربراہ یوسی کوہن کی جگہ 56 سالہ ڈیوڈ برنیا کو موساد کے نئے سربراہ کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ یوسی کوہن آئندہ ہفتے بطور سربراہ موساد سے دست بردار ہورہے ہیں جس کے بعد یکم جون کو ڈیوڈ برنیا نئےموساد چیف کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
مزید معلومات کے مطابق ڈیوڈ برنیا اس سے قبل موساد میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔