(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل مخالف مظاہرے میں فنکاروں نے عوام سے صہیونی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی جس کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ فلسطینی عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان آرٹسٹ یونیٹی کے زیر اہتمام گذشتہ روز لاہور پریس کلب کے سامنے فنکاروں نےفلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے میں شریک فلمی صنعت سے منسلک افراد جن میں فلم منصف و ہدایتکار ناصر ادیب، جرار رضوی، آغا حسن عسکری، دردانہ رحمن، شیبا بٹ اور ماڈل سوانا سمیت دیگرفنکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی حمایت میں اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔
اسرائیل مخالف مظاہرے میں فنکاروں نے عوام سے صہیونی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی جس کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ فلسطینی عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں گیارہ روز جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کےدوران پاکستانی شوبز شخصیات نے فلسطینیوں سےبھر پور اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا جبکہ اداکارہ عائشہ عمر، مائرہ خان، فیصل قریشی اور مہوش حیات سمیت دوسرے فنکاروں کا فلسطین میں تباہکاری کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی کے بعد اب وقت ہے ان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کا جو اس جنگ کا شکار ہوکر بے گھر ہوگئے اور جنہوں نے اس خونی کھیل میں اپنے پیاروں کو کھودیا ہے۔