(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی عہدیدار کی جانب سے دعوہ کیا گیا تھا کہ بنگلہ دیش نے کیونکہ اپنے پاسپورٹس پر عام طور شائع ہونے والی عبارت کو تبدیل کر دیا ہے اس لیے درحقیقت اس نے اسرائیل پر لگائی جانے والی اپنی سفری پابندی ہٹا دی ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک تردیدی بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزارت خارجہ نے کچھ روز قبل بنگلہ دیش میں اسرائیل پر عائد سفری پاندیاں ختم کرنے سے متعلق صہیونی ریاست کے ایک اہم عہدیدار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام کی نفی کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نئے جاری کردہ ای پاسپورٹس میں عبارت ’ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے موزوں ہے‘ تبدیل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے اسرائیل پر سے اپنی سفری پابندی ہٹا دی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے ان 18 رکن ممالک میں سے ہے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے اور یہ ان متعدد ممالک میں سے ہے جہاں کے شہریوں کے لیے اسرائیل جانے کی سفری پابندی عائد ہے۔