(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے اردنی نوجوان کو بغیر کسی وجہ کے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھااور اس پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے صہیونی زندان میں ڈال دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی جیل سے پیشے کے لحاظ سے انجینیر ،اردن سے تعلق رکھنے والے شہری عبداللہ الزییتاوی کو 7 سال کی بلا جواز قید کے بعد رہاکر دیا۔
الزیتاوی کے حوالے سےاطلاعات ہیں کہ صہیونی فوج نے7 سال قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اپنے ایک قریب عزیز سے ملاقات کے لیے آنے والے اس نوجوان کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا تھااور اس پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے صہیونی زندان میں ڈال دیا گیا تھا۔
الزیتاوی پر اردن کی ایک عدالت میںبھی مقدمہ چلایا گیا اور اسے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اس کی عدم موجودگی میں 15سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم 7 برس کے بعد صہیونی عدالت کی جانب سے مزاحمتی گروہ سے تعلق کے شواہد نہ ملنے کے بعد اردنی شہری کو گذشتہ روز صہیونی زندان سےآزادی دے دی گئی ہے۔