(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) معاشرتی ترقی مرکز کی تعلیم و سماجی تعاون انجمن کے ذریعے امینہ ایردوان کی جانب سے فلسطینی بچوں کی فلاح کے لیے بلا تعطل عطیات فراہم کیے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکی صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے معاشرتی ترقی مرکز کی تعلیم و سماجی تعاون انجمن کے زیر اہتمام فلسطینی بچوں کو آمدنی کی رقوم عطا کیے جانے والی ری سائیکل مارکیٹ سے تعاون کی اپیل کی۔
امینہ ایردوان کی جانب سےاس مارکیٹ کو فلسطینی بچوں کی فلاح کے لیے بلا تعطل عطیات فراہم کیے جاتے ہیں، اور اس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بہن بھائی کی حیثیت رکھنے والے فلسطینی عوام سے ان کٹھن ایام میں تعاون کیا جائیگا اور انہیں ان کے حال پر ہر گز نہیں چھوڑا جائیگاجبکہ یہ امداد فلسطینی بچوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے امینہ ایردوان کے علاوہ مایہ ناز کھلاڑی مسعود اوز ال ، آرزو صبانجی، فریال گل مان، دیمت اکالن، بوسے وارول اور ہیلن آوشار کی طرح کی متعدد نامور شخصیات نے فلسطینی بچوں کے لیے امدادی مہم میں حصہ لینے کی درخواست کی۔