(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزیر خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سےمطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کے ارتکاب کے خلاف قانونی چارہ جوئی فلسطینیوں کا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ صہیونی ناجائز ریاست کے غزہ پرحملے، جنگی جرائم کے ارتکاب، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث اسرائیل کے خلاف ٹھوس اورعملی اقدامات عمل میں لائے اور فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان نے اسلامی مقدسات خاص طور سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کو مزید طول دینے سے گریز کرے اور فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے حکمت عملی پر جلد عمل کیا جائے۔