• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

صہیونی جرائم کو عالمی عدالت میں لے جائیں گے، فلسطینی وزیر اعظم

ہفتہ 22-05-2021
in پی ایل او, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی جرائم کو عالمی عدالت میں لے جائیں گے، فلسطینی وزیر اعظم
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حکومت فلسطین نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطینی حکومت اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرے گی۔

فلسطینی  وزیر اعظم محمد اشتیہ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مصر کے زیر قیادت بین الاقوامی کوششوں کی کامیابی کابھر پور خیرمقدم کیا اور کہا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فلسطینی حکومت اسرائیل کے خلاف عالمی عالت آئی سی سی میں جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرے گی۔

محمد اشتیہ نے باور کرایا کہ فلسطینی حکومت بچوں اور خواتین کے خلاف مرتکب مذکورہ جرائم کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں لے کر جائے گی، فلسطینی وزیر اعظم کے مطابق بین الاقوامی عدالت اس سے پہلے بھی غزہ کی پٹی میں سابقہ تین جنگوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں  کے خلاف مرتکب جرائم کی تحقیقات کر چکی ہے۔

فلسطینی وزیر اعظم نے ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطینی صدر کی جانب سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست پر مثبت جواب دیا۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بم باری کے 11 روز میں کم سے کم  20 فلسطینی گھرانے مکمل طور پر ختم ہو گئےجبکہ درجنوں بچے، عورتیں اور بوڑھے شہید ہوئے اور ہزاروں زخمی ہو گئے ہیں، غزہ کی پٹی میں تنصیبات، عمارتوں اور رہائشی ٹاوروں کو شدید نقصان پہنچا۔ درجنوں گھر اس طرح زمین بوس ہوئے کہ اس میں رہنے والے مکین ملبے تلے دب گئے۔

Tags: اسرائیلصہیونیئزمعالمی عدالتغزہفلسطینی  وزیر اعظم محمد اشتیہمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.