(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت اوقاف نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے دانستہ مسلمانوں اور مسیحیوں کی عبادت گاہوں پر بمباری کی۔
فلسطینی وزارت اوقاف نے غزہ پر صیہونی ریاستی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کےنیتجےمیں تباہ ہونے والی عبادت گاہوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قابض ریاست کے جنگی جہازوں نے غزہ میں 35 مقامات پر مساجد اور گرجا گھروں کو نشانہ بنایا ۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں تین مساجد کو مکمل طور پر منہدم کردیا گیا ، گیارہ روز سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں کل35 مساجد اور 4 گرجا گھرتباہ ہوئے جبکہ شہر کی 42 مساجد عبادت کیلئے بند کردیا گیا۔
واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی وحشیانہ بمباری کے نیتجے میں 63 بچوں اور 36 خواتین سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زئد زخمی ہوچکے ہیں۔