(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لاہور میں یوم فلسطین کے موقع پر ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک،، جے یو آئی (ف) ، مجلس وحدت مسلمین، تحریک حسینیہ پاکستان، شیعہ علماء کونسل نعیمین ایسوسی ایشن سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سےمقبوضہ فلسطین میں صیہونی دہشتگردی اور غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف لاہور میں یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں جس میں مقررین نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
مقررین نے غزہ میں اسرائیل کے انسانی سوز مظالم پر دنیا کی خاموشی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پروحشیانہ بمباری کی جاتی رہی ، شہری آبادیوں پر بمباری کرکے رہائشی عمارتوں کو تباہ کیا جا تا رہا ، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے، بچے، بوڑھے اور عورتیں مدد کیلئے دہائی دیتے رہے اور دنیا بھر میں کام کرنیوالی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی رہیں جو المیہ ہے ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی فلسطین میں جاری مظالم بند کرانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ رہا ہے۔
مقررین نے کہا کہ صیہونی ریاست کے بدترین مظالم کے باوجود بہادر فلسطینی موت کو گلے لگانے کو تیار ہیں لیکن اسرائیل کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں۔ جس دن مسلمانوں نے حقیقی معنوں میں اللہ سے ڈرنا شروع کر دیا اسرائیل تباہ ہو جائے گا۔