(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مصری حکام کی نگرانی میں اقوام عالم کے دباؤ پر صہیونی دہشت گردوں نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کردی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہر نونو کی جانب سے بیان کے مطابق آج علی الصبح غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مابین 11 روز سے جاری جنگ کو مصر ی حکام کی نگرانی اور عالمی سفارتی کوششوں سےروک دیا گیا ہے۔
مزید معلومات کےمطابق صہیونی حکام نے قاہرہ کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز سےاتفاق کیا ہےتاہم حماس رہنما کاکہناہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کیخلاف ورزی کی گئی تو مزاحمتی قوتیں بھی معاہدے کی پاسداری سے آزاد ہوں گی۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے 11 روز تک مسلط کی گئی جارحیت میں 230سے زائدغزہ کی پٹی میں فلسطینی شہیدہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور 1500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے اور غزہ میں بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچا ہےاس کے باوجود بہادر فلسطینیوں نے سیز فائر نافذہوتے ہی غزہ کی سڑکوں پر آ کر ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے اور 230 شہیدوں کے قربانی کے بعد اپنی فتح کی خوشی منائی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینیوںکے راکٹ حملوں میں بھی 12صہیونی واصل جھنم ہوئے ہیں اور دشمن کو بھاری مادی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔