(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صدر مملکت نے کہا کہ کسی قابض کے خلاف مزاحمت عالمی قوانین کے تحت جائز ہے، حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کو جائز سمجھتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کیے خلاف حماس کی مزاحمت کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلم امّہ اسرائیل کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہاکہ کسی قابض کے خلاف مزاحمت عالمی قوانین کے تحت جائز ہے، حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کو جائز سمجھتا ہوں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ بس رائے استوار کرنےکی کوشش کر رہی ہے کیونکہ اسلامی ممالک کمزور ہیں اور عالمی سطح پر مسلمان خود کمزور ہیں اسی لیے ہمیں طاقت ور کی آواز سننا پڑے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتیں زمیں بوس ہوئیں اور بچوں سمیت 230 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ طیاروں نے میڈیا دفاتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔