(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر حملوں کی اسرائیلی حکمت عملی ناکام ،حماس کے جوابی حملوں سے اسرائیل کا تجارتی اوربحری صنعت کے شعبے میں خسارہ سامنے آنے لگا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکاراور غزہ میں قابض فوجی حملوں کاجواب دینے والی مضبوطی سے قائم اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےہاتھوں بالآخر جاری حملوں سے پہلی بار اسرائیل کو مالی نقصان کا سامنا ہے اور اسرائیلی پورٹس کیلئے وار رسک پریمیم نافذ کردیا گیا۔
اسرائیلی پورٹ جانے والے جہاز 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر اضافی دیں گے جبکہ 7 دن سے زائد اسرائیلی پورٹ پر رہنے کی صورت میں رقم دگنی ہوگی ساتھ ہی جہاز پر لدے سامان کے وار رسک پریمیم میں الگ اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر سے اسرائیل پر فلسطینی علاقوںمیں بمباری کے باعث 230 تک پہنچنے والی فلسطینیوں کی شہادتوں پر مذمت کی جارہی ہے جس کے باعث اب تک 3 مساجد اور 40 مکانات تباہ کر دیے گئے ہیں جس کے باعث 52 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔
اسی سلسلے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے غزہ میں رہائشی عمارتوں کو اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنائے جانے پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صیہونی افواج نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بناکر بچوں سمیت پورے پورے خاندان قتل کردئیے۔