(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست اسرائیل کے فلسطینیوں پر بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔
پاکستان میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فرد کا اسرائیلی قابض ریاست میں نو روز سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کی انتہاجاری رکھنے پر شدید جذباتی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے بھی اسرائیل مخالف مسلسل مذمتی بیان جاری کیے جارہے ہیں جس کے بعدوزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی ہدایات کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے لیے اقوام متحدہ میں مظلوم فلسطینیوں کی آواز بلند کرنے نیو یارک پہنچ گئے، جہاں ان کے ساتھ ترکی، تیونس،سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ بھی موجود ہونگے۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں نیویارک میں پاکستانی سفارت خانے میں عشائیے کا اہتمام کیا جس میں ترکی، فلسطین، تیونس کے وزرائے خارجہ کے علاوہ او آئی سی ممالک کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوبین اور پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مندوب منیر اکرم، امریکا میں سفیر اسد مجید خان سمیت جنرل اسمبلی کے صدر والکربوزکر نے بھی شرکت کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ی نے استقبالیہ خطاب میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے کہا کہ قبلہ اول کی بے حرمتی پر مسلم امہ اضطراب میں ہےاور ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کی جاری بربریت کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی معاونت جاری رکھے گااور غزہ میں صہیونی حملوں کے باعث کشیدہ صورت حال کو اجلاس میں بھر پور انداز میں واضح کرے گا۔