(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عثمان بزدار نے کہا کہ نہتے فلسطینی شہری آزادی سے جینے کا حق رکھتے ہیں اور انہیں اس کا حق ملنا چاہیےتاہم بین الاقوامی برادری کی فلسطین میں آگ اور خون کے کھیل پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی جانب سےمقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی مسلسل بمباری کےحوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل طاقت کے نشے میں مدہوش ہے اور اپنے ہاتھ معصوم فلسطینی شہریوں کے خون سے رنگ رہا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اسرائیل کےفلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہیں جنہیں آج نہ روکا گیا توکل اس کے بدترین نتائج سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینی شہری آزادی سے جینے کا حق رکھتے ہیں اور انہیں اس کا حق ملنا چاہیےتاہم بین الاقوامی برادری کی فلسطین میں آگ اور خون کے کھیل پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی ایک المیہ کو جنم دے رہی ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینیوں سے مکمل ہمدردی رکھتے ہیں اور یکجہتی کااظہار کرتے ہیں، عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کے لئے فوری اپنا کردار ادا کرے۔