(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلی فون پر صہیونی وزیر اعظم سے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس کے مطابق جوبائیڈن نے قابض ریاست کے صہیونی وزیر اعظم سے مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ کی پٹی پر جاری صہیونی فوج اور حماس کے مابین لڑائی میں شہری آباد ی پر بم باری سمیت تباہی کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہےتاہم امریکی سینیٹرز کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں امریکی سینیٹ کے 28 اراکین نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں مزید ہلاکتوں کی روک تھام کیلئے فوری جنگ بندی کی جائےجبکہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور امریکی صدر کے بیان پر خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے سیز فائر کی حمایت میں تاخیر سے جانوں کا ضیاع ہوا۔