(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں حماس اور دوسرے بہادر، نڈر مسلمان مسلح مجاہدین سے خوف کا یہ عالم ہے کہ اسرائیلی باشندے پناہ گاہوں سے نکلنے کا تصور نہیں کر رہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں بے گناہ نہتے فلسطینی شہریوں پرطاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مظالم کی انتہا توکردی تاہم حماس اور دوسرے بہادر اور نڈر مسلمان مسلح مجاہدین سے خوف کا یہ عالم ہے کہ اسرائیلی باشندے پناہ گاہوں سے نکلنے کا تصور نہیں کر رہے جس کے باعث سڑکوں پر موت کا سناٹا ہے جبکہ صرف تل ابیب انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت کم ہوکر 85 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ غزہ میں جاری اس حالیہ صہیونی دہشت گردی سے قبل کورونا وائرس کے باعث لگائی جانے والی پابندیوں کے باوجود تل ابیب کے ہی بن گورین انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روزانہ 100 سے زائد پروازیں جاری تھیںاور اب ہو کا عالم ہے۔