• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکہ:  اسرائیل سےغزہ میں میڈیا دفاتر کی عمارت پربمباری کا جواز طلب

منگل 18-05-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکہ:  اسرائیل سےغزہ میں میڈیا دفاتر کی عمارت پربمباری کا جواز طلب
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی وزیر خارجہ کی جانب سےصہیونی حکام سے مقبوضہ فلسطینی محصور علاقے  غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ کی گئی کثیرالمنزلہ عمارت میں حماس کی موجودگی  کے ثبوت طلب کر لیے ہیں تاہم اسرائیل نےابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔

امریکہ کی نو منتخب جوبائیڈن انتظامیہ کے نئےوزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ روز  ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاہے  کہ امریکہ نےصہیونی حکام سے مقبوضہ فلسطینی محصور علاقے  غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی اداروں کے دفاتر کی کثیرالمنزلہ عمارت پرتحریک حماس کے کارکنان کی موجودگی کےثبوت طلب کیے ہیں جنہیں جواز بناکر   اسرائیلی بمباری  سےعمارت کو تباہ کیا گیا تھا ۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کثیرالمنزلہ عمارت میں حماس کی موجودگی  کے ثبوت طلب کیے جانے پر اسرائیل نےابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں جس کے بعدبائیڈن انتظامیہ پرغزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین تازہ چھڑپوں کے بعدفوری  جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مذکورہ عمارت میں الجزیرہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے دفاتر موجود تھے جس کے حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک حماس کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر اس عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ بلنکن کے یہ بیانات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سفارت کاروں اور مسلم ریاستوں کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں غزہ کے شہریوں کی خونریزی روکنے کے مطالبات کیے گئے جہاں گذشتہ ایک   ہفتے سےمسلسل قابض اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈیموکریٹس کی جانب سے مستقل زور دینے اور عوامی دباؤ کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن  کا سیز فائر کے لیے قابض صہیونی ریاست  پر دباؤ ڈالنے کا فوری طور پر کوئی ارادہ نہیں نظر آتا ۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہانٹونی بلنکنبم باریجوبائیڈن انتظامیہحماسسلامتی کونسلصہیونیئزمغزہقابض ریاست اسرائیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.