• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس اور ملائیشیا کے وزیر اعظم کی مسئلہ فلسطین پر بات چیت

پیر 17-05-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس اور ملائیشیا کے وزیر اعظم کی مسئلہ فلسطین پر بات چیت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  وزیر اعظم محی الدین یاسین کا کہنا تھا کہ ملائیشیا فلسطینیوں پر مظالم روکنے کے لیے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی سطح پر ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی جنگی صورت حال میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ملائیشین وزیراعظم محی الدین یاسین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ بمباری اور بیت المقدس کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے وزیراعظم محی الدین یاسین  کواسرائیلی ریاست کی  بیت المقدس کے علاقے الشیخ جراح کے مقام سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، باب العامود میں فلسطینیوں پر تشدد، مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی صہیونی سازشوں، مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی میں یہودیوں کے دھاووں اور غزہ کی پٹی میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی دشمن غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں کے گھروں پر بمباری کرکے نہتے شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جرائم کے مقابلے میں فلسطینیوں کی مزاحمت کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم پر فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محیی الدین یاسین کا کہنا تھا کہ ملائیشیا فلسطینیوں پر مظالم روکنے کے لیے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی سطح پر ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

Tags: اسرائیلی بمباریاسماعیل ھنیہاقوام متحدہحماسشیخ جراحغزہ کی پٹیفلسطینملائیشیاوزیر اعظم محی الدین یاسین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.