(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حالیہ بحران کے نتیجے میں اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو دھچکا لگا ہے اوراسرائیل بھاری مقدار میں سیاحت سے کمائے جانے والے زر مبادلہ سے محروم ہوگیا۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے اوراس شدید نوعیت کی کشیدگی کے نتیجےمیں تل ابیب میں بیرونی پروازیں منقطع ہوگئیں جبکہ اندرونی اسرائیلی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ غیر ملکی سیاح کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہےجس کے باعث ریاست کے مہنگے ترین ہوٹلوں کی بکنگ بھی کم ترین سطح پر آگئی ،حالیہ بحران کے نتیجے میں اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو دھچکا لگا ہے اور اسرائیل بھاری مقدار میں سیاحت سے کمائے جانے والے زر مبادلہ سے محروم ہوگیا ہے ۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں اس قبل کبھی صہیونی ریاست میں کسی خطرے کے پیش نظرتمام فلائٹس منسوخ نہیں ہوئی تھیں تاہم اب ایسا ہوا ہے۔