(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترکی کے صدر نے کہا ہےکہ اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں بین الاقوامی برادری کو بھی اسرائیل کو سبق سکھانا چاہیے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں پر جاری جارحیت کے خلاف ترکی صدر رجب طبیب اردوان اور ایرانی ہم منصب حسن روحانی کی جانب سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں غزہ کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔
گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین پر تفصیلی بات چیت کی جس پر صدر ایردوان نے مسلم امہ کو متحد ہو کراس تنازعے کو مستقل طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں بین الاقوامی برادری کو بھی اسرائیل کو سبق سکھانا چاہیے۔
صدر ایردوان نے صدر روحانی سے کہا ہے کہ اس حوالے سے عالم اسلام کو بھی لفظی و عملی اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔