(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کا سلسلہ ساتویں روز میں داخل ہوگیا ، اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہونےوالوں میں47 بچے 29 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتوار کے روز فضائی حملوں میں اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مغربی علاقے میں میں غزہ میں حماس کے صدر یحیٰ السنوار کے گھر کو نشانہ بنایا، تاہم وہ محفوظ رہے ، حیٰ السنوار 2011 میں اسرئیل کی جیل سے رہائی ملی تھی۔
رات گئے صیہونی جنگی طیاروں کے میزائلوں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جس میں 8 بچوں سمیت 10 فلسطینی جاں بحق ہوئے، اس سے قبل گذشتہ روز صحافیوں کے زیر استعمال ایک 12منزلہ میڈیا ہاؤس کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں پوری عمارت زمین بوس ہوگئی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 12 منزلہ عمارت کو فوجی ہدف کہہ کر تباہ کیا، عمارت میں امریکی خبر ایجنسی اور عرب ٹی وی کا بھی دفتر تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں اپنے انسانیت سوز مظالم کی کوریج کو روکنے کے لیے ایک 11 منزلہ عمارت کو خالی کرنے کی وارننگ دینے کے چند لمحے بعد راکٹ حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ اس عمارت میں معروف قطری چینل الجزیرہ سمیت کئی میڈیا دفاتر تھے جب کہ کئی صحافی یہاں رہائش بھی اختیار کیئے ہوئے تھے