(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا منتظر ہے یہ اقدامات کسی بھی فریق کی طرف سے ہوں ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن کشیدگی میں کمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا منتظر ہے چاہے یہ اقدامات اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی یا سلامتی کونسل کی طرف سے سامنے آئیں۔