(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرنا کیوں اتنا مشکل ہے جیسا برتاؤ آپ اپنے ساتھ کیے جانے کے خواہشمند ہیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی بھی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دہشتگردی کے خلاف بول پڑے ، سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے فلسطین کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
I just can’t understand why it is so difficult to treat others as you would want to be treated, or even better yet treat each others as human beings. #PrayForPalestine
— Daren Sammy (@darensammy88) May 12, 2021
ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرنا کیوں اتنا مشکل ہے جیسا برتاؤ آپ اپنے ساتھ کیے جانے کے خواہشمند ہیں یا پھر اس سے بھی بہتر ہے ایک دوسرے کے ساتھ بطور انسان برتاؤ کریں۔پشاور زلمی کے کوچ کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں PrayForPalestine کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔