(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عاصم اظہر نے شدید غصے کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ آپ (اسرائیلی) کیسے کسی کی عبادت گاہ پر حملہ کرسکتے ہیں؟۔
پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پوری دنیا کی ان حملے پر خاموشی دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’میں یہ دیکھ کر شدید افسردہ ہوں کہ آپ(اسرائیلی) کسی کی عبادت گاہ اور عبادت گزاروں پر کیسے حملہ کرسکتے ہیں؟‘
عاصم اظہر نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اور اس افسوناک واقعے کے بعد بھی دنیا فلسطین پر اسرائیل کے مسلسل مظالم پر خاموش رہے گی۔‘
I am sickened & disgusted. How can you attack a place of a worship & attack defenceless worshippers? And yet again, the world will stay silent on Israel’s continuous oppression on Palestine. Ya Allah reham! #IsraeliAttackonAlAqsa #PalestiniansLivesMatter
— Asim Azhar (@AsimAzharr) May 8, 2021
گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ PalestiniansLivesMatter کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ فلسطینیوں کی زندگیوں کا معاملہ۔اُنہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ IsraeliAttackonAlAqsa کا بھی استعال کیا۔عاصم اظہر کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد مسجد الاقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کررہی ہے۔