• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ، سیکڑو ں افراد کی شرکت

منگل 11-05-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ، سیکڑو ں افراد کی شرکت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مظاہرین نے مقبوضہ فلسطین میں جاری صیہونی  بربریت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔

مقبوضہ بیت المقدس  پر حملے اور غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں بچوں اور خواتین سمیت 24 افراد کی شہادت کے خلاف  کراچی پریس کلب پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کےزیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی مظاہرے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم ، سرپرست رہنماءوں سابق رکن سندھ اسمبلی محفو ظ یار خان،نائب امیر جماعت اسلامی مسلم پرویز،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،علامہ صادق جعفری، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس،پاکستان مسلم الائنس کے رہنما مطلوب اعوان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماپیرزادہ ازہر ہمدانی،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نوید احمد،پی ٹی آئی خواتین سے عرم بٹ،طلعت نورین، خالدہ، سماجی رہنما بشیر سدو زئی، امجد علی خان، قاری شوکت مغل اور دیگر نے خطاب کیا ۔

مظاہرین سے خطاب کرتےہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ  مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنا اہم ترین فریضہ ہے فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے ، صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے  ، صہیونی فلسطین سمیت پوری انسانیت کے دشمن ہیں ۔

 احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں ی بڑی تعداد نے شرکت کی ،  مظاہرے میں ہیومن رائٹس کونسل اور یوتھ فورم آف کشمیر کے وفود نے بھی شرکت کی ،  شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور، مردہ باد ہندوستان، افغانستان کے عوام سے یکجہتی سمیت القدس لبیک القدس کے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کے پرچم بھی نذر آتش کئے ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے بعد صہیونیوں نے افغانستان میں بھی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کشمیر اور افغانستان میں بد امنی پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے دو روز قبل افغانستان میں تعلیمی درسگاہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کیہ شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ مقررین کاکہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل پر عائد ہو تی ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام قبلہ اول کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ مقررین نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی توہین اور فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمہ داری پر اسرائیل دوست عرب ممالک جواب دیں ۔

 رہنماءوں نے عالمی برادری او ر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور ادارے بے حس ہو چکے ہیں ،اسرائیل انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے لیکن مغربی دنیا اسرائیل کی سرپرستی کر رہی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر مغربی دنیا انسانی حقوق کی علمبردار ہے تو پھر اسے دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا ۔

 ا س موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور سمیت ہندوستان مردہ باد، کشمیر و فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی اور افغانستان کے مسلمانوں سے یکجہتی پر مبنی نعرے بھی لگائے۔

Tags: اسرائیلی جارحیتپاکستانپریس کلبصیہونی ریاستغزہقبلہ اوّلکراچیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.