• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

قبلہ اول پر صیہونی حملے: پاکستان سول سوسائٹی فورم کے تحت ہنگامی پریس کانفرنس

منگل 11-05-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قبلہ اول پر صیہونی حملے: پاکستان سول سوسائٹی فورم کے تحت ہنگامی پریس کانفرنس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اراکین پاکستان سول سوسائٹی نے بین الاقوامی اداروں سے فلسطین میں صیہونی دہشتگردی اورنہتے شہریوں کے قتل عام کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان سول سوسائٹی فورم کے تحت نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسجد اقصیٰ پر حملے اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی دہشتگردی کے نتیجے میں زخمی اور شہید ہونےوالے فلسطینیوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی  کیلئے  ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

ہنگامی پریس کانفرنس سے پاکستان سول سوسائٹی فورم کے اراکین ندیم احمد خان،زمرد خان،چوہدری یاسین، ٹکہ خان، ظفر بختاوری، چوہدری کاشف، ڈاکٹر ابو بکر صدیق اور افضل بٹ نے خطاب کیا۔

مقررین نے مسجد اقصی پر حملہ ،  نہتے فلسطینیوں کی شہادت اور اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام سےاپیل کی ہے کہ مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو مدنظر رکھتے ہوئے عیدالفطر کو سادگی سے منایا جائے گا۔

پاکستان سول سوسائٹی فورم کے ممبران نے مسجد اقصی کی بے حرمتی غزہ پر حملہ نہتے فلسطینی بچوں، عورتوں اور شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا اور  حکومت پاکستان، او آئی سی، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کو اسرائیل کے خلاف فوری اقدامات کرتے ہوئے صیہونی جارحیت بندکرانے کا مطالبہ کیا ۔

پریس کانفرنس سے پاکستان میں متعین فلسطینی سفیر نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، اپنے خطاب میں انھوں نے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے اظہاریکجہتی پراظہار تشکر کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سول سوسائٹی کے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس مشکل گھڑی میں ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Tags: اسرائلیی دہشتگردیسول سوسائیٹیزقبلہ اوّلمقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ فلسطیننیشنل پریس کلب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.