(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی نیوی نےالزام عائد کیا ہےکہ فلسطینیوں کی جانب سے نصف رات میں غزہ کی نزدیکی اسرائیلی بستیوں پر دھماکہ خیز غبارے چھوڑے گئے جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے جواب میں صہیونی فوج نے فلسطینی ماہی گیرو ں پر غزہ کا سمندر مکمل طور پر بند کردیا۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کان کے مطابق گذشتہ رات اسرائیلی نیوی کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ کی پٹی کے فلسطینی ماہی گیروں کو مچھلیاں پکڑ نے پر مکمل پابندی عائد کر تے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے نصف رات میں غزہ کی نزدیکی اسرائیلی بستیوں پر دھماکہ خیز غبارے چھوڑے گئے جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ مقامات پر آگ لگائی گئی ہے اور جس کی پاداش میں اب فلسطینی ماہی گیرو ں پرمچھلیوں کے شکار پر مکمل پابندی ہوگی۔
اسرائیلی چینل کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے آس پاس کی یہودی بستیوں میں پھیلنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 40 سے زائد مقامات پر آگ سے یہودی بستیوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث صہیونی فوج نے اگلے نوٹس تک فلسطینی ماہی گیروں کے لئے غزہ کا سمندر مکمل طور پر بند کردیا ہے۔