(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی زخمیوں کی امداد کر نے پر ہلال احمر کے عملے کو نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کی اطلاعات ہیں کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج اور فلسطینی باشندوں کے مابین جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو طبی امدد فراہم کر نے کی پاداش میں قابض فوج اور صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے بین الاقوامی فلاحی ادارہ ہلال احمر کے رضاکاروں کو اور ان کی ایمبولینس کو دستی بموں کا نشانہ بنیا یا گیا ہے جبکہ ان پر ربر کی خول کی دھاتی گولیاں بر سائی گئی ہیں۔
ہلال احمر کے رضا کارون کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں نے شہر میں اس کے عملے پر پتھراؤ کیا ، اور انسانی جانوں کو خطرے سے نکالنے کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کیں ۔
ہلال احمر کے عملے کےمطابق انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ روز کے صہیونی حملے میںدرجنوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ قابض صہیونی فوج کی جانب سے جھڑپوں کے دورن اب تک 15 سے زیادہ فلسطینی مظاہرین کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔