(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قیدی کلب کے مطابق صہیونی جیل میں قید فلسطینی کی حالت خراب احتجاجی بھوک ہڑتال کے باعث ان کی زندگی کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب کی جانب سے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق اریحا کےرہائشی37 سالہ فلسطینی قیدی عمادالسوار صہیونی جیل عسقلان میں اپنی غیر قانونی حراست کےخلاف اپنی رہائی کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سے مسلسل52 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث ان کی حالت نہایت خراب ہو تی جارہی ہے۔
قیدی کلب کے مطابق صہیونی جیل حکام کی جانب سے تاحال عمادالسوار کے احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں جس کے باعث اسیر کی حالت بتدریج خرابی کی جانب گامزن ہے اور اسیر کے جسمانی اعضاء ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔