(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان نےمسجد اقصیٰ میں نمازیوں پرصہیونی فوجی حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے عالمی برادری سے امن کے لیے 1967سے پہلے کی سرحدی پوزیشن پر مستحکم ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میںماہ رمضان کے آخری عشرے میں جمعتہ الوداع کے موقع پرمسجد اقصٰی میں نماز کی ادائیگی کے دوران فلسطینیوں پر ہونے والے صہیونی فوجی حملے کی شدید مزمت کی ہے۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پردفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کی پاکستان بھر پوراورشدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے عالمی برادری سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا گیا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام اٹھائےاور ضروری ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے 1967 سے پہلے کی سرحدی پوزیشن پر مستحکم ہوجائیں۔
بیان میں اس پر تشدد واقعے میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحت یابی کےلیےدعا کی گئی اور مزیدکہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔