(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کی حدود میں داخل ہو کر نمازیوں پر دستی بم پھینکےجس سے موقع پر موجود افراد زخمی ہوگئے اور صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین زبردست تصادم ہوا، قبلہ اول کا صحن میدان جنگ بن گیا، درجنوں نمازی زخمی,
عبرانی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے اندر موجود مسلمان نمازیوں پر دھاوا بول دیا جس میں صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصٰی کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہوئے جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ کی حدود میں داخل ہو کر نمازیوں پر دستی بم پھینکےجس سے موقع پر موجود افراد زخمی ہوگئے اور صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین زبر دست تصادم ہوا، قابض فوج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئےفلسطینیوں پر تشدد کیا اوربھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کرتے ہوئے نمازیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس سےمتعدد افراد دم گھٹنے سےبے ہوش ہوگئےتاہم نمازیوں کو عبادات سے روکے جانے پر مسجد کا صحن میدان جنگ بن گیااور فلسطینیوں نے بھی قابض فوج پر پتھراؤ کے ساتھ گھریلو ساخت کےپیٹرول بم پھینکے جس سے صہیونی فوجیوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔