(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عدالت میں فلسطینی کو اس سے قبل بھی ساڑھے چار سال کے لیے پابند سلاسل کیا گیاتھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں غرب اردن کے شہر رام اللہ کے علاقے ابو شخیدم سے تعلق رکھنے والے31 سالہ فلسطینی قیدی قسام الخطیب کو قابض ریاست کی فوجی عدالت کی جانب سے 14 ماہ قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
صہیونی فوج نے قسام خطیب کو14 دسمبر 2020 کوبے بنیاد الزامات کی پاداش میں حراست میں لینے کے بعد صہیونی جیل المسکوبیہ میں منتقل کر دیا تھا جہاں فلسطینی پر بد ترین تشدد کیا جاتا رہا تاہم واضح رہے کہ قسام کو اس جرمانے اور 14ماہ کی غیر قانونی گرفتاری سے 6 ماہ قبل رہائی دی گئی تھی جو ساڑھے چار سالوں پر محیط تھی اور ان کے ایک بھائی مسعف فاروق الخطیب 2019ء سے صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔