(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجد اقصیٰ کے قبلہ اول کے امور میں صیہونی ریاست کی باربار مداخلت کو کھلی اشتعال انگز ی قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدس مقام میں اشتعال انگیزی سے باز آئے۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ علی الفائز کی جانب سے جاری بیان میں مسجد اقصیٰ میں قابض صیہونی ریاستی اداروں کی سرپرستی میں روزانہ کی بنیاد پر شرپسند صیہونی آبادکاروں کے دھاوؤں، مقدس مقامات کی بے حرمتی او حرم قدسی کے انتظامی امور میں بے جامداخلت کی مذمت کرتے ہوئے قابض صیہونی ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام میں اشتعال انگیز ی سے بازآئے، مسجد اقصیٰ کے امور میں صیہونی ریاست کی باربار مداخلت ناقابل قبول اورکھلی اشتعال انگیزی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اردن مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی اقدامات اور تصرفات کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسرائیل سے ایک بار پھر پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے بین الاقوامی قراردادوں اور عالمی قوانین کا احترام کرے۔