(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل میں 8 ماہ سے قید فلسطینی طالبہ کو عدالت نے گرفتاری کے بعد چار ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی تھی جس کے پورے ہونے کے بعد مزید 4 ماہ کے لیے طالبہ کو پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی جانب سےغرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے نواحی علاقے تقوع کی رہائشی فلسطینی طالبہ شروق البدن کو مسلسل 8 ماہ صہیونی غیر قانونی قید کے بعد رہائی دے دی گئی۔
قابض صہیونی جیل میں 8 ماہ سے قیدفلسطینی طالبہ کوصہیونی عدالت نے گرفتاری کے بعد چار ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی تھی جس کے پورے ہونے کے بعد مزید 4 ماہ کے لیے طالبہ کو پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔
مزیدمعلومات کے مطابق صہیونی جیل میں طالبہ کی اسیری کے متعلق خبر ہے کہ اس کے خاندان کے کچھ افراد کا تعلق ٍمزاحمتی تنظیم سے ہے جس کے باعث قابض فوج نے طالبہ کی گرفتاری کی تھی تاہم 8 ماہ کی غیر قانونی حراست کے بعد فلسطینی طالبہ کو صہیونی جیل سے آزاد کر دیا گیا ہے۔