(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لوئے ال بائسیونی نے کہا کہ جس دن ہمارا تیار کیا گیا ہیلی کاپٹر مریخ پر لینڈ کیا تب مجھے بہت اطمینان پہنچا۔ میں اس تاریخ کا حصہ بن گیا جس کے بارے میں پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے معروف خلائی ادارے ناسا کی جانب سے حال ہی میں مریخ پر ہیلی کپٹر کی پرواز اور اس کی تخلیق کرنے والی ٹیم میں ایک فلسطینی انجینئر بھی شامل تھا۔
رپورٹ کے مطابق لوئے ال بائسیونی کی پیدائش غزہ میں ہوئی اور وہ اب امریکہ کی ریاست کیلیوفورنیا میں رہتے ہیں۔
اس کامیاب مشن کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ محض صرف ایک آئیڈیا تھا کہ مریخ پر ہم پرواز کر سکتے ہیں، اس کے لیے ہم نے ایک کھلونا نما ائیر کرافٹ تیار کیا جس کے خصوصی لیبارٹری میں متعددٹیسٹ کیے گئےجس کے بعد ہم ایک ایسا ماڈل بنانے میں کامیاب ہوئے جو کہ مریخ کی فضا میں اڑ سکتا تھا۔
مقبوضہ فلسطینی محصور علاقے غزہ میں پیدا ہونے والےامریکی ریاست کیلی فورنیا کے رہائشی فلسطینی انجینئر لوئے ال بائسیونی نے کہا کہ جس دن ہمارا تیار کیا گیا ہیلی کاپٹرمریخ پر لینڈ کیا تب مجھے بہت اطمینان پہنچا کہ میں اس تاریخ کا حصہ بن گیا جس کے بارے میں پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔