• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

ظلم مٹنے کیلئے ہی ہے، فلسطین اور کشمیر کی آزادی یقینی ہے، صدیق الفاروق

ہفتہ 01-05-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم
0
ظلم مٹنے کیلئے ہی ہے، فلسطین اور کشمیر کی آزادی یقینی ہے، صدیق الفاروق
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ فلسطینی  اور کشمیریوں کا ظلم و جبر سے حق وطینیت چھینا نہیں جاسکتا ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان  کے زیر اہتمام  عرب ممالک کے قابض صیہونی ریاست سے تعلقات  اور ان کے پاکستان سمیت خطے پر اثرات کے عنوان سے  منعقدہ ویبنا ر سے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بڑی خبریں آرہی  ہیں تاہم اس حوالے سے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا دو ٹوک مؤقف ہمارے لیئے مشعل راہ ہے ، حضرت قائد اعظم محمدعلی جناح نے قیام پاکستان سے پہلے ہی فرمادیا تھا کہ اسرائیل مغرب کی ناجائز اولاد ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یہودی حضرت موسیٰ علیہ سلام کی امت ہیں ہم ان کا اسرائیل پر جو جائز حق ہے اس کو تسلیم کرتے ہیں لیکن وہ فلسطینی مسلمان اور مسیحی جو فلسطین کے شہری ہیں ان کو برابری کا حق دیا جائے ہم فلسطینیوں کی واپسی کی مہم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے اس مقصد کی جانب لوٹنا ہوگا جس کے لئے اس ارض پاک کو حاصل کیا گیا تھا ، ہم اس دین کے پیروکار ہیں جس نے دنیا سے غلامی کو ختم کیا غلاموں کو آزادی دی ، جب ہم صحیح طریقے سے اپنے دین پر عمل کریں گے تو ہم دنیاکو غلامی سے آزادکرائیں گے۔

صدیق الفاروق نے کہا کہ  مقبوضہ فلسطین سے مقامی فلسطینی مسلمانوں اور مسیحیوں کو نکالا گیا ، انھیں قتل کیا اور ان کی بستیوں کو مسمار کیا اور دیگر ممالک سے غیر قانو نی صیہونی آبادکاروں  کو لاکر مقبوضہ فلسطین میں بسایا گیا ان سب مظالم کے باوجود ان فلسطینی باشندوں کا ارض مقدس سے حق وطینیت چھینانہیں جاسکتا ہے ، فلسطین کو صیہونیوں کے پنجوں سے آزادی ملے گی یہ بات تو طے ہے اور فلسطینی واپس اپنے وطن جائیں گے ۔

Tags: صدیق الفاروقفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانمسلم لیگ نمقبوضہ فلسطینمقبوضہ کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.