• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ: انتخابات ملتوی ہونے پر فلسطینی سیاسی دھڑے تحمل کا مظاہرہ کریں

ہفتہ 01-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اقوام متحدہ: انتخابات ملتوی ہونے پر فلسطینی سیاسی دھڑے تحمل کا مظاہرہ کریں
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  ٹور وینز لینڈ نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ فلسطینی قومی اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنی حمایت کی توثیق کی ہےاورمطالبہ کیا ہے کہ تمام فریقین پر امن رہتے ہوئے انتخابات کےحوالے سے تناؤ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کریں اورانتخابی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے حالات پیدا کریں۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ ٹور وینز لینڈکی جانب سے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں انتخابات ملتوی کرنے کے بعد تمام فریقین سے پر امن رہنے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تشدد سے باز رہنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

وینز لینڈ نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات ملتوی کرنے کےاس فیصلے سے فلسطینی باشندوں کی مایوسی میں اضافہ ہوا ہے جنہوں نے تقریبا 16 سال کے بعد اپنے جمہوری حقوق کے استعمال کی خواہش کا واضح اظہار کیاتھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کے پورےعلاقےمیں شفاف اور جامع انتخابات کا انعقاد فلسطینی اداروں کے  استحکام کی تجدید اور فلسطینی قومی اتحاد کو دوبارہ قائم کرنے کی راہ کھولنے کے لئے ضروری ہےاور انتخابات کے لیےجلد ہی  ایک نئی تاریخ کا تعین فلسطینی عوام کو اس بات کا یقین دلانے کے لیےضروری  ہے کہ ان کی آواز سنی گئی ہے۔

وینز لینڈ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی قومی اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنی حمایت کی توثیق کرتا ہےاورادارے کامطالبہ ہے کہ   تمام فریقین پر امن رہیں ، تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تشدد سے باز رہیں ساتھ ہی  انتخابات کے حوالے سے تناؤ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کریں اورانتخابی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے حالات پیدا کریں۔

Tags: اقوام متحدہٹور وینز لینڈسیاسی دھڑےصہیونیئزمفلسطینی انتخاباتمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.