(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام ہے جو غزہ سے فلسطینی مزاحمتی ٹھاکانوں کی طرف سے داغے جانے والے شارٹ رینج میزائلوں اور راکٹوں کو روکنے کے لئے جنوب میں سرگرم عمل ہے۔
اسرائیلی روزنامہ یدیوت احرونت نے گذشتہ روز ایک رپوٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے جوانوں کے ایک گروپ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی ساختہ دفاعی نظام آئرن ڈوم کو چلانے سے انہیں کینسر لاحق ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں کے گروپ نے جو یونٹوں میں خدمات انجام دیتے اور آئرن ڈوم سسٹم کو چلاتے ہیں ،بتایا کہ ان کی ملازمت کے دورانیا اس کے اختتام پر ہی ان میں کینسرکے مہلک اثرات پائے گئے ہیں، آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام ہے جو غزہ سے فلسطینی مزاحمتی ٹھاکانوں کی طرف سے داغے جانے والے شارٹ رینج میزائلوں اور راکٹوں کو روکنے کے لئے جنوب میں سرگرم عمل ہے۔
رپورٹ میں اسرائیلی فوجیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئرن ڈوم کے ریڈار یونٹ تابکاری اور گرمی کو جاری کرتا ہےجو فوجیوں میں کینسر کے اثرات کا سبب بن گیا ہے۔