(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حسین الشیخ نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں انتخابات کے حوالے سےریاست اسرائیل کا مؤقف اب بھی منفی ہےاور اسرائیل فلسطین میں انتخابات نہیں ہونے دے گا۔
فلسطینی اتھارٹی کے شہری امور کے وزیر حسین الشیخ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اسرائیلی حکومت نے باضابطہ طور پر ہمیں آگاہ کر تے ہوئے مطلع کیا ہے کہ بیت المقدس میں انتخابات کے حوالے سےریاست اسرائیل کا مؤقف اب بھی منفی ہےاور اسرائیل فلسطین میں انتخابات نہیں ہونے دے گا،جس کے بعد صہیونی حکومت مشرقی بیت المقدس سمیت انتخابات کے انعقاد پر راضی ہوگئی ہےیہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے بیت المقدس کے بغیر انتخابات کرانے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد فلسطینی قیادت قانون ساز انتخابات کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے جمعرات کو صدر محمود عباس کی سربراہی میں رام اللہ میں فیصلہ کن اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں انتخابات کی تشہیر کے حوالے سے فلسطینی درجنوں امید واروں کو گذشتہ کئی ہفتوں سے اسرائیل کی مشرقی بیت المقدس میں کسی بھی طرح کے انتخابی اجتماعات کی روک تھام اور شہر کے اندر کانفرنسیں کرنے کی کوشش کرنے پرصہیونی فوج کی جانب سے حراست میں للیا جا چکا ہے۔