(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے معاہدہ ابراہیم کے تحت کیا گیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی ‘تمار’ فیلڈ میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالرکے شیئرز خرید لیےہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا حصہ ہیں۔
اسرائیلی "ڈیلک ڈرلنگ” کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقی بحرہ روم میں تمار قدرتی گیس کے فیلڈ میں اپنے حصص ابوظہبی میں مبلا پٹر،ولمو کمپنی کو 1.1 بلین میں فروخت کرنے کے لئے، ایک غیر پابند مفاہمت نامہ پر دستخط کیےگئے ہیں۔ فریناس مئی کے آخر تک معاہدے کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ "تمار گیس فیلڈ” اسرائیل "میں توانائی کے بنیادی وسائل میں سے ایک ہے۔ ڈیلک اس شعبے میں 22 فیصد حصص کا مالک ہے جس کا انتظام” شوبرون "کمپنی کے زیر انتظام ہے۔