(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ فشر فورم کی جانب سے مصری فوج کے بے گناہ ماہی گیروں کو رہا کر نے کے اقدام کو ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ فشر فورم کے چیئر مین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مقبوضہ فلسطینی شمالی غزہ کے ساحل پرماہی گیری کر نے والے فلسطینیوں پر اکثر صہیونی فوج کی جانب سے فائرنگ کی جاتی ہے جبکہ مصری فوج بھی جنوبی غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں پر سمندری حد بندی عبور کر نے کے بے بنیاد الزامات لگا کر فلسطینی ماہی گیروں گرفتار کر لیتی ہےان ہی گرفتار ماہی گیروں میں سے مصری فوج کی جانب سے گذشتہ روز 5 فلسطینی ماہی گیروں کو آزاد کر دیا گیا ہےجن کے نام محمد البردویل، محمود السعیدینی، نادر شلوف، محمد صبیح اور محمود شبانہ ہیں۔
غزہ فشر فورم کی جانب سے مصری فوج کے بے گناہ ماہی گیروں کو رہا کر نے کے اقدام کو ایک اچھا اقدام قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی بیس لاکھ کی آبادی میں سے لاکھوں افراد غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد اسرائیلی کی انتقامی کارروائیوں کے باعث کسمپرسی کی حالت میں ہیں ۔