(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ 24گھنٹوں میں بھارت میں کورونا وائرس کےنئے کیسز اور ہلاکتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، بھارت میں متعین فلسطینی سفارت خانہ کے قونصلر فائق حمزہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں چل بسے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع فلسطینی قونصل خانے میں متعین فلسطینی قونصلر فائق حافظ حسین حمزہ مہلک وائرس کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گذشتہ روز انتقال کرگئے۔
63 سالہ فلسطینی قونصلر کی تدفین بھارت میں ان کے اہلخانہ کی موجودگی میں دہلی گیٹ قبرستان میں کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس نے بھارت کو بری طرح اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 30 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2000 افراد کے وبا کے ہاتھوں ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں جس کے باعث مطابق پورے ملک میں کورونا کے باعث ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے 7