(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی بھاری نفری کے زیر نگرانی یہودی انتہاپسند ربی یہودہ گلیک اور 98سے زائد یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے قبلہ اول، مسجد اقصٰی پرحملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح مسجد اقصٰی کے صحن میں داخل ہونے والے ان صیہونی آباد کاروں کی تعدادکم سے کم 98 تھی جبکہ ان کے ساتھ صہیونی فوج کی کے زیر نگرانی یہودی انتہاپسند ربی یہودہ گلیک تھے جنہوں نے پولیس اور فوج کی موجودگی میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور روزے داروں پر ان کی شناخت کے بعدانہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی آباد کاروں کا یہ منظم گروہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا، اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔