(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی اداروں اورتنظیموں کی جانب سے مذمت کے باوجود قابض صیہونی ریاست کی طرف سے فلسطینیوںکی املاک کی مسماری اور تعمر ات پر پابندی کا سلسلہ جاری رہے۔
مقبوضہ فلسطین میں غیرقانونی صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھنےوالے ادارے کے سربراہ غسان دغلس کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کی بھرپور مذمت کے باوجود صیہونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی اقدامات جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری اور تعمیرات پر پابندی کا سلسلہ جاری رہے۔
انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے سیکٹر ‘سی’ میں فلسطینیوں کو مکانات کی تعمیر پرمکمل پابندی عائدکردی ہے۔
دوسری جانب غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قبلان کے مقام پر فلسطینی باشندوں کے 13 گھروںکو غیر قانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں بھی اسرائیلی حکام کی طرف سے مقامی فلسطینی باشندوں کے گھروں کی مسماری اور تعمیرات پرپابندی کا نسل پرستانہ طرز عمل جاری ہے۔