(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گولیاں مار کرشہید کریا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان کی تحصیل امام صاحب میں محاصرے کے دوران نام نہاد تلاشی کے نام پر کی جانے والی روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں عامر احمد بٹ اور سبزار احمد کو گولیاں مار کرشہید کردیا ۔
ددونوں نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف منگل کو شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں کاروبار زندگی معطل رہا، ان اضلاع میں انٹرنٹ سروس بھی معطل رہی ۔ نوجوانوں کی شہادت پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا ، غاصب فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کے کارتوس چلائے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔