(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج نےفلسطینی نوجوان کو تلاشی کے بہانے روک کر صہیونی فوجی جیپ میں بھر کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غاصب صہیونی فوجیوں نےمقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر دمشق گیٹ سے ایک فلسطینی نوجوان کو بغیر کسی جرم کےتلاشی کے بہانے تفتیش کےلیے روکا تاہم کچھ ہی دیر میں فوجی اہلکاروں نے نوجوان پر تشدد شروع کر دیا جس کے فلسطینی کو صہیونی فوجی جیپ میں ڈال کرنا معلوم حراستی مر کز منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی کو تلاشی کے بہانے روکا اور تشدد کر تے ہوئے گرفتار کر لیا ،نوجوان کے نام اور پتے کے حوالے سے کوئے معلومات تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے۔