(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت صحت کا کہنا ہےکہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں 30 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے جبکہ 1ہزار 5سو 29 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی۔
فلسطینی وزیرصحت می الکیلہ کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید 30 افراد مہلک وائرس کورونا کا شکار ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 14کا تعلق مقبوضہ غرب اردن کے مختلف علاقوں سے جبکہ 16کا تعلق محصور شہر غزہ سے ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں 5سو 31 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ غزہ میں 9سو 98 نئےمریضوں کی تصدیق کی گئی ہےساتھ ہی صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 اعشاریہ 3 فیصد، فعال کیسز 9 اعشاریہ 6 فیصداور اموات 1اعشاریہ1فیصد ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق 167مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جبکہ 46 کو وینیٹی لیٹروں پر رکھا گیا ہے۔